2025انتخابات کا سال:سری لنکن صدر نے بھی اعلان کردیا

Feb 13, 2024 | 15:25 PM

ویب ڈیسک:سری لنکن صدر نے 2025کو عام انتخابات کا سال قرار دیتے ہوئے انتخابات کا اعلان کردیا۔
سری لنکن صدر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات اگلے برس ہونگے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے عام انتخابات  کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔  صدارتی انتخاب مقررہ مدت کے اندر کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2024 میں 64 ممالک میں انتخابات ہونا تھے، جن میں سے پاکستان سمیت 10 ممالک میں 8 فروری تک انتخابات کا انعقاد ہو چکا ہے ، 2025 میں سری لنکا کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی لوگ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں