ایک نیوز :وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غور کروں گا، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی، وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا، اس پر غور کروں گا، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ میں بنی گالا شفٹ نہیں ہو رہا،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رعوف حسن سے ملاقات ہوئی انہیں تین جماعتوں کے علاوہ سب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے اب پتہ چل گیا کہ ہم اراوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے ۔