نجم الحسین شانتوبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Feb 13, 2024 | 14:14 PM

ویب ڈیسک :بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے نجم الحسین شانتوکوبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا تینوں فارمیٹس کیلئے کپتان مقررکردیا ۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اس نے سابق کپتان شکیب الحسن کی دستیابی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اگلے سال کے لئے بلے باز نجم الحسین شانتو کو تینوں فارمیٹس میں کپتان مقرر کیا ہے۔ شانتو، جنہوں نے دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیش کی قیادت کی تھی، جون میں کیریبین اور امریکا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شکیب نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل چھوڑ دیں گے، آل راؤنڈر کو گزشتہ ماہ بائیں آنکھ میں ریٹینل کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شانتو کو تینوں فارمیٹ میں کپتان منتخب کیا ہے،ہم نے اس میٹنگ میں طویل ترین وقت تک قومی ٹیم کی کپتانی پر تبادلہ خیال کیا، ہم نے شکیب سے بات کی، جنہوں نے ہمیں بتایا کہ ان کی آنکھوں کا مسئلہ دور نہیں ہوا ہے،ہمیں سری لنکا اور زمبابوے کی ہوم سیریز میں ان کی دستیابی کا یقین نہیں ہے، ہمیں آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بھی غور کرنا ہوگا، شکیب یقینی طور پر ہماری پہلی پسند ہیں لیکن ہم کسی غیر یقینی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے،بنگلہ دیش سری لنکا مارچ اور اپریل میں تین ٹی 20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیل رہے ہیں۔

مزیدخبریں