ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا نامزد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اعلی خیبرپختونخوا کے منصب کیلئے نام فائنل ہوگیا تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا نام فائنل کردیا ۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
اڈیالہ جیل میں موجود سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لیے 3 نام سامنے آئے تھے، ان ناموں میں مشتاق غنی، تاج محمد خان ترند اور علی امین گنڈا پور شامل تھے۔