نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے

نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے
کیپشن: نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے

ویب ڈیسک :پی ایس 80 خیرپور سے الیکشن جیتنے والے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق2024 کے عام انتخابات میں پی ایس 80 خیرپور کی نشست اپنے نام کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالعزیز جونیجو انتقال کرگئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیرِعلاج تھے۔ آج صبح وہ آغا خان اسپتال کراچی میں انتقال کرگئے۔عبدالعزیز جونیجو 8 فروری کے عام انتخابات  میں 52131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ عبدالعزیز جونیجو پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ سے الیکشن میں کھڑے تھے۔پیپلز پارٹی رہنما 2013 اور 2018 میں بھی ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن نے پی پی ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عبدالعزیز جونیجو ہر مشکل گھڑی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ کھڑے رہے۔ پیپلز پارٹی کے لئے مرحوم عبدالعزیز جونیجو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم کی وفات سوگوار خاندان کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین