پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بناسکتا ، فیصل کریم کنڈی

Feb 13, 2024 | 10:35 AM

ایک نیوز:پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی بھی حکومت نہیں بناسکتا ، پیپلزپارٹی کے علاوہ حکومت بن ہی نہیں سکتی ۔

تفصیلات کےمطابق  پیپلزپارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آج پھر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا، کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا ،حکومت میں بیٹھنا ہے یا نہیں،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں ممبران نے اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا، ہماری رائے تھی کہ بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں، ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی مخالفت رہی ہے، دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت بھی جاری رہتی ہے، پارٹی کے امیدواروں نے اپنے تحفظات کے بارے میں بھی قیادت کو آگاہ کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہاکہ  پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، وزیراعظم اور اسپیکر کی سیٹ پر2جماعتوں کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔

مزیدخبریں