اختر مینگل کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

Feb 13, 2024 | 09:28 AM

ایک نیوز :بی این پی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

ذررائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں  حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،  دونوں رہنماؤں نے حالیہ انتخابات اور نتائج پر تشویش کا اظہارکیا ،  دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور پر مشاورت جاری کرنے پربھی  اتفاق کیا ، ذرائع کےمطابق دونوں رہنماؤں نے  آئندہ سیاسی منظر نامے میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق۔

مزیدخبریں