ویب ڈیسک :کراچی میں بادلوں کا راج، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شاہ فیصل،ملیر کینٹ،نارتھ ناظم آباد میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ،کلفٹن بوٹ بیسن پر بھی ہلکی بارش ڈرگ روڈ اور شاہراہ فیصل میں بوندا باندی شروع ہوگئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کراچی میں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگا، کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبر الودہے ، ساحلی علاقوں میں بارش کاامکان ہے ۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ،سبی میں کم سے کم درجہ 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 13سینٹی ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ، ساحلی علاقوں جیوانی میں 12اور گوادر میں 11سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔