ویب ڈیسک: پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین کی عدم دلچسپی سامنے آ گئی۔
پی ایس ایل 9 کے میچز کے لیے پی سی بی سے نجی کورئیر کمپنی نے ٹکٹ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے، پیر سے مقررہ مختلف برانچز پرٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے جانے تھے تاہم نجی کورئیر کمپنی کے مقررہ مراکز میں سے متعدد پرٹکٹ فروخت کرنے کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا جبکہ بیشتر مقامات پر سناٹا طاری رہا۔
شہریوں نے بھی ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں دکھائی، ماضی میں لیگ میں اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے موقع پر طویل قطاریں نظر آتی تھیں تاہم امسال ہو کا سا عالم ہے۔
جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 7 سو روپے رکھی ہے، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے لیے 15 سو، پریمیئیم انکلوژرز کے لیے 25 سو اور وی آئی پی انکلوژرز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے رکھی گئی ہے، ایلمینیٹر میچز کے ٹکٹ 750 ، 15 سو، 3 ہزار اور 5 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔