ویب ڈیسک:سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے پی ایس ایل کمنٹری ٹیم میں شامل ہو گئے۔
سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اسٹار کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 42 سالہ مائیکل کلارک ایک فعال براڈ کاسٹر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک ایان بشپ بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ُڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر ، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔