کراچی میں انٹرمیڈیٹ طلبہ کے فیل ہونے پر رپورٹ تیار 

Feb 13, 2024 | 00:09 AM

ویب ڈیسک:کراچی انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں طلبہ سے ناانصافی ہوئی، کمیٹی رپورٹ میں انکشاف سامنے آگیا۔
انٹر بورڈ کراچی میں 11ویں جماعت کے طلبہ کی اکثریت فیل ہونے کے معاملے پر سندھ حکومت کی فیکٹ فائنڈگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی اور رپورٹ میں طلبہ کے ساتھ نا انصافی ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
طلبہ کے احتجاج پر نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی سربراہی میں 3 فروری کو ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی تھی۔
کمیٹی نے  300 کے قریب امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کی۔ کمیٹی کے مطابق طلبہ کی اکثریت کے ساتھ نتائج میں نا انصافی ہوئی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں جیسے کہ طلبا کو تعلیمی سال کے آغاز سے مشکلات کا سامنا رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سال کے وسط تک کتابیں فراہم کرنے میں ناکام رہا، کئی کتابیں تو سال کے آخر تک طلبہ کو فراہم نہیں کی جاسکیں، نصاب کے مطابق سیمپل پیپر بھی طلبہ کو بروقت فراہم نہیں کیا جاسکا۔

مزیدخبریں