ویب ڈیسک :اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرنے لگیں۔
میڈیارپورٹس کےمطابق ننھے مہمان کی آمد کے باعث ماہرہ خان او ٹی ٹی سیریز 'جو بچے سنگ سمیٹ لو سمیت 2 بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ اگست یا ستمبرمیں ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی جبکہ ابھی تک اداکارہ اوراُن کے شوہر سلیم کریم کی طرف سےاس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
واضح رہےکہ اکتوبر2023 میں ماہرہ خان نےسلیم کریم کےساتھ دوسری شادی کی تھی۔ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری کے ساتھ سال 2007 میں ہوئی تھی۔ ان سےاداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہےلیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔