ایک نیوز:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہیں دیا ۔عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، ’’بابا رحمتے‘‘ کی سرپرستی کے بغی ریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف بینیفشری نہیں بلکہ سازش کا حصہ بھی تھے، جنرل فیض بھی کہہ سکتے ہیں مجھے تو جنرل باجوہ کہہ رہے تھے۔ اقتدار میں آنے کے بعد عمران کو سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا۔ عمران خان نے کہا معیشت نہیں بلکہ اپوزیشن ملک کا مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ عمران خان سیاستدان اور انسان ہوتے تو معیشت کے معاملے پر ساتھ بیٹھتے، چیئرمین نیب کو عمران خان مینج کررہے تھے۔ خاتون کو بلیک میل کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے پر آمادہ کیا گیا، میرے کیس میں بھی عمران خان نے مینیج کیا۔