الیکشن کیلئےدائرپٹیشن پراسلام آباد ہائیکورٹ بار میں اختلافات

Feb 13, 2023 | 23:15 PM

ایک نیوز:پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے ہائیکورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے اندرونی اختلافات میں شدت آگئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بارکےصدر شعیب شاہین  اور سیکرٹری بار سعد راجپوت کے اختلافات کے بعد ایگزیکٹیو کمیٹی نے صدر اور پٹیشن کے حق میں قراداد منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر کی دائرہ کردہ پٹیشن سے آج ہی سیکرٹری بار نے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا جوائنٹ سیکرٹری بار سہیل رشید گجر نے قراداد منظوری کی پریس ریلیز جاری کردی۔

ہائیکورٹ بار کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پٹیشن کے حق میں قرارداد منظور کی ہے۔

قراداد میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ بار کی جانب سے صدر شعیب شاہین نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ آئینی درخواست آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے دائر کی گئی ایگزیکٹو کمیٹی آئینی درخواست کے حق میں فیصلے کا اعادہ کرتی ہے ، آئینی بالادستی کے لیے صدر بار شعیب شاہین کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

 سیکرٹری ہائیکورٹ بار کے آج دن کو پٹیشن سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا صدر ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے دو روز قبل بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی سپریم کورٹ سے پنجاب اور کے پی کے الیکشن 90 روز کے اندر  کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں