ایک نیوز :ترکی اور شام میں آنیوالے زلزلے نے دونوں ملکوں کو ہلاکر رکھ دیا ۔زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 28,000سے بھی زیادہ ہوچکی جبکہ کئی افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے دوگنی ہو سکتی ہے۔
اس زلزلے میں جہاں عام کئی اہم شخصیات جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کئی ایک کو بچالیا گیا ہے ۔کچھ روز قبل گھانا کے فٹبالر ونگر کرسچن اتسوکو ایک عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا ہے ۔وہ تباہ کن زلزلے کے بعد ترکی کے صوبہ ہاتے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔
ایسے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کراپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ترکی میں آنیوالے زلزلے کا شکار بن گئے ۔پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔
View this post on Instagram
جاگدس جانکایا نے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف 'کورولش عثمان' میں قونیہ محل کے ایک اہم سپاہی کا کردار نبھایا تھا۔