ایک نیوز :کراچی کے جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے لاپتہ خاتون کا معمہ حل ہوگیا۔خاتون مرضی سے ہسپتال سے گئی پولیس کوشواہد مل گئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے جناح اسپتال سے حاملہ خاتون کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون مرضی سے اسپتال سے گئی جس کے شواہد پولیس کو مل گے ہیں، خاتون صبح 8 بج کر40 منٹ پراسپتال میں داخل ہوئی اور 12 بج کر 40 منٹ پراسپتال کے دوسرے دروازے سے نکل گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھی وہ ڈاکٹر سے چیک اپ کے لئے آئی تھی جبکہ خاتون کے وارڈ سے باہرجانے کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔تفتیشی حکام نے کہا کہ اسپتال سے نکل کرخاتون کس کے ساتھ گئی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ شوہرکا دعوی ہے خاتون کے پاس موبائل یا نمبرہی نہیں ہے۔