ایک نیوز :میانوالی میں سستا سرکاری آٹا لینےکیلئے لائن میں لگا شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق متوفی سعید کے اہلخانہ کا بتانا ہے کہ متوفی واں بھچراں میں آٹا لینے کے لیے کھڑا تھا کہ سینے میں تکلیف کے باعث دم توڑ گیابعد میں پتہ چلا کہ مرحوم کو دل کا دورہ پڑا تھا جو اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔
اہلخانہ کےمطابق محمد سعید کی کئی روز سے دیہاڑی نہیں لگ رہی تھی جس کے باعث گھر میں آٹا بھی نہیں تھا، مزدوری نہ ملنے سے محمد سعید کافی دن سے پریشان تھا۔
اس سے قبل بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس میں سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سستا آٹا خریدنے کا خواہش مند مزدور بھگدڑ مچنےکے باعث لوگوں کے پاؤں میں کچلا گیا تھا جبکہ نوابشاہ میں بچی سمیت تین خواتین ہجوم کے پیروں تلے دب گئیں۔
سستے آٹے کی لائن میں لگا شخص چل بسا
Feb 13, 2023 | 21:41 PM