لیپ ٹاپ سے ڈیٹا تک جھوٹا الزام لگا،شہباز گل 

Feb 13, 2023 | 21:39 PM

ایک نیوز :رہنماتحریک انصاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ سے ڈیٹا تک مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا جس پر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

رہنماتحریک انصاف شہباز گل کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمر چیمہ اور اعزاز سید نے ایک وی لاگ میں سنسنی خیز خبریں دیں۔میری گرفتاری اور حالات پر دونوں لوگوں نے انکشافات کئے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مجھے پکڑا تو مبینہ طورپر لفظ استعمال نہیں کیا۔حکومتی جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ان کو اپنا بیان دینا چاہیے۔

شہباز گل کاکہنا تھا کہ آپ نے ریڈ لائن کراس کردی ہے اسماعیل گل کا پوتا کراس کرے تو بہت کچھ ہوتا ہے تو بڑے میڈیا ہاؤس میں ہوتو کوئی ایکشن نہیں ہوتا۔پھر کہا گیا پولیس نے ایک لیپ ٹاپ ریکور ہوا تو سچ یہ ہے کہ میرے سے کبھی لیپ ٹاپ برآمد نہیں ہوا تھا ۔

رہنماتحریک انصاف کاکہنا تھا کہ 114دفاعی اداروں کی فیملیز کا ڈیٹا حاصل کیا تو یہ بھی ریڈ لائن کراس کی۔اگر ایسی بات میں نے کہی ہوتی تو مار مار کر بخیے ادھیڑ دیتے۔ایک سو چودہ فیملیز کے ڈیٹاپر فیک ٹوئٹر اکائونٹ بنائے ان اکائونٹ سے جعلی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کاالزام ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ مجھ پرالزام لگایا کہ شہباز گل نے تمام باتوں کو تسلیم کیا جب ایجنسیوں نے تحقیقات کیں جو دراصل جھوٹ ہے۔عمر چیمہ نے اپنے ساتھی سے گفتگو میں پوچھا تو بہت مشکل سے مبینہ کا لفظ استعمال کیا۔

رہنماتحریک انصاف شہباز گل کا کہنا تھا کہ خواتین کے تعلق قائم کرنے پر کردار کشی کی گئی یہ گٹر صحافت کی۔مجھ پر پارٹی چھوڑنے کا بار بار الزام لگایا جاتاہے۔لیگل نوٹس تیار کرلیا ہے اس کو وکلاء کے ذریعے دونوں صحافیوں کو بھجوائوں گا چودہ دن میں معذرت کرلیں۔اگر چودہ دن میں معذرت نہیں کی تو عدالت کا دروازہ کھٹھٹائوں گا۔کیا پھانسی کا سیرپ پی کر وی لاگ نہیں کررہے تھے یہ باتیں بلاول بھٹو ، حمزہ شہباز یا کسی شہزادی کے بارے میں تو نہیں کر سکتے مجھ پر الزامات  کا ثبوت تو ہوگا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ توہین آمیز کمنٹری پر عمر چیمہ اور اعزاز سید سے بات نہیں کرتا تھا کیونکہ آپ مجھ سے نفرت کرتے ہیں جو آپکا حق ہے۔اگر معافی نہ مانگی تو انصاف کےلئے کوشش کرتا رہوں گا۔اداروں اور شخصیات پر تنقید کی جا رہی ہے ان پر غداری یا بغاوت کا کیس کلیم نہیں کرنا چاہتا۔اگر کسی طوطے یا چڑیا نے کچھ بتایا تو مجھے بھی ثبوت دیں الزامات کا جواب دیں۔

رہنما تحریک انصاف کاکہنا تھا سپریم کورٹ ہائی کورٹ لوئر سیشن کورٹ اور پولیس میں بھی کیس پڑا ہے انصاف نہیں مل رہا۔مریم باجی مستقل مزاج ہیں کیپٹن صفدر کا احترام ہے جو سچ بولا کیونکہ وہ شریف خاندان سے نہیں ہیں۔باجی نے شوہر کے بارے میں کہا کہ ذاتی بیان ہے پارٹی بیانیہ نہیں ہے۔

 شہباز گل کاکہنا تھا کہ شوکت ترین بہادر انسان ہے منافقت نہیں ہے ملک کےلئے مخلص ہیں۔شوکت ترین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں مشکل وقت میں کورونا میں معیشت کو سہارا دیا۔دکھ ہے شوکت ترین پر کیس بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں