آئی ایم ایف کی شرط پربجلی 3روپے82پیسے فی یونٹ مہنگی 

آئی ایم ایف کی شرط پربجلی 3روپے82پیسے فی یونٹ مہنگی 
کیپشن: Electricity is expensive at Rs 3.82 paise per unit on the condition of IMF

ایک نیوز:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پربجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ای سی سی نے فی یونٹ 3.82 روپے پاور ہولڈنگ لیوی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمت پر لیوی مرحلہ وار عائد کیا جائے گا اور نیپرا سے منظوری لی جائے گی۔

 بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 31.74 روپے ہو جائے گا۔

  ذرائع کے مطابق فروری مارچ کے لیے پاور ہولڈنگ لیوی 43 پیسے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ مارچ سے جون تک 3.39 روپے اضافی لیوی شامل کیا جائے گا۔

 جولائی سے اکتوبر تک 43 پیسے کے ساتھ مزید ایک روپے لیوی عائد کیا جائے گا اور 3.39 روپے لیوی ختم ہوجائے گا۔ اسی طرح نومبر 2023ء سے جون 2024ء تک 1.43 روپے لیوی عائد رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پاور ہولڈنگ لیوی کا اطلاق 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے بجلی صارفین بھی پاورہولڈنگ لیوی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 حکومت نے سیلاب متاثرین اور زرعی صارفین کے لیے 2.75 روپے کا فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔