متنازع ٹویٹ،اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئےدرخواست دائر

Feb 13, 2023 | 20:43 PM

ایک نیوز:ایف آئی اے کے سائبر کرائم اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ 

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی نے راولپنڈی میں تقریب کے دوران سکیورٹی اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے عدالت سے رجوع کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ اعظم سواتی کی راولپنڈی کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ضمانت منظوری میں کہا تھا اعظم سواتی کے جرم دہرانے پر ضمانت منسوخی دائر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں