ایک نیوز :پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس پر آئمہ بیگ ٹیوٹر پر ٹرینڈ کرنے لگیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سُپر لیگ PSL8ملتان میں شروع ہوگیا ۔ افتتاحی تقریب میں دلکش آتش بازی کےعلاوہ کئی گلوکاروں نے بھی پرفارمنس دی۔ نغمہ گانے والے معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شائے گِل ، فارس شفیع نے شاندار پرفارمنس دی، ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نےبھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل موہ لیے۔
آئمہ بیگ نے پی ایس ایل کی تقریب کا افتتاح قومی ترانہ پڑھ کر کیا ، تقریب میں کی جانے والی پرفارمنس کے بعد آئمہ بیگ ٹیوٹر پر ٹرینڈ کرنے لگیں لوگوں کا ملاجلا رد عمل سامنے آرہا ہے جہاں آئمہ بیگ کی تعریفیں کی جارہی ہیں وہیں آئمہ بیگ اس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے ۔
قومی ترانے کے علاوہ آئمہ بیگ نے ساحر علی بگا کے ساتھ گائے جانے والے گانوں پر پرفارم بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹیوٹر پر آئمہ بیگ کا ٹرینڈ ٹرینڈنگ پر ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل ہر سیزن میں آئمہ بیگ کو ہی کیوں سامنے لاتا ہے ؟
ایک صارف نے آئمہ بیگ کی آواز کی تقریب کرتے ہوئے ان کی آواز میں پڑھے جانے والے قومی ترانے کی ویڈیو کو شیئر کیا۔
thePSLt20: The national anthem of Pakistan sung by Aima Baig ????????#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray pic.twitter.com/GEcIug4OUR #HBLPSL #AbKhelKeDikha #PSLT20 #PakistanCricket
— Rana Omer (@ranaomer) February 13, 2023
ایک ٹیوٹر صارف نے آئمہ بیگ اور شے گل کا موازنہ کیا.ایک صارف نے پی ایس ایل کی پرانی افتتاحی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں علی ظفر نے پرفارم کیا۔اس تصویر پر صارف نے لکھا کہ پہلے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ایسے ہوتی تھی ، پھر آئمہ بیگ کی انٹری ہو گئی۔
Aj ke bad schools me is ka gya hua tarana bajya jae...#PSLAnthem #AimaBaig #PSL2023 #PSL8 pic.twitter.com/pyOMQNu57v
— Imran Ameer (@imranameer102) February 13, 2023
ایک صارف نے لکھا میں تو کہتا ہوں آج کےبعد سکولوں میں آئمہ بیگ کا گایا ہوا ترانہ چلانا چاہئے ۔۔