ملتان سلطانز کےجوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے

ملتان سلطانز کےجوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے
کیپشن: Multan Sultans' Josh Little suffered an injury

ایک نیوز:پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے آئرلینڈ کے بولر جوش لٹل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

آئر لینڈ کے جوش لٹل جنوبی افریقا میں وارم اپ کے دوران ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے، کرکٹ آئر لینڈ نے جوش لٹل کو معائنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔

ملتان سلطانز نے جوش لٹل کی انجری کی تصدیق کر دی، کرکٹ آئرلینڈ جوش لٹل کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

جوش لٹل نے چند ماہ قبل آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی جانب سے نیوزی لیںد کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔