پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں قلندرز نے سلطانز کو شکست دیدی

پی ایل ایل 8،قلندرز نےسلطانز کوجیت کیلئے176رنزکاہدف دیدیا
کیپشن: PLL 8, Qalandars set Sultans a target of 176 runs to win

ایک نیوز:پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔  

ملتان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان  سلطانز  کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر174 رنز  بناسکی، کپتان محمد رضوان 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے پہلے میچ میں لاہور کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود 100 کے مجموعے پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 75 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 

 قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 61 کے مجموعی اسکور  پر طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 

فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی ففٹی اسکور کی اور وہ 66 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے جبکہ شائی ہوپ 19 اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

حسین طلعت 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی کے حصے میں آئی۔

قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Guess who's back ???? https://t.co/cffRolHVnA | #PSL2023 pic.twitter.com/ehLBmP1OxW

لاہور قلندر کی ٹیم میں فخر زمان،شائے ہوپ،کامران غلام ،شاہین آفریدی،حارث رؤف،ڈیوڈویزے،سکندر رضا،زمان خان،لیام ڈوسن  شامل ہیں۔

ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان میں پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ پی ایس ایل8 کا افتتاح ہوچکاہے۔

  ملتان میں ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرگیا اورتقریب  کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ساحر علی بگا  اور آئمہ بیگ کی شاندار پرفارمنس نے فضا نے رنگ و نورسے بھردیا۔

 پی ایس ایل 8کی فاتح ٹیم کو گولڈ ٹرافی اور 12کروڑ روپے ملیں گے۔رنر اپ ٹیم کو 4کروڑ80لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔