فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: Flour Mills Association's announcement to end the strike

ایک نیوز : فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کےمطابق فلوملز ایسوسی ایشن نے  ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ساتھ میٹنگ میں ہوا۔ پنجاب میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری تھا ، صوبے کی 1100 ملوں نے سرکاری گندم کا کوٹہ اٹھانے سے انکار کر دیا تھا، لاہور سمیت کئی شہروں میں آٹے کی قلت کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا تھا  جبکہ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی معطل ہوگئی تھی ۔

صورتحال کی بہتری کیلئے پنجاب کی نگراں حکومت نے گندم اور آٹے کے نرخوں میں کمی اور عوام کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا اور سبسڈائزڈ سرکاری گندم کے کوٹے سے آٹا نہ بنانے والی ملز اور سمگلرز کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کیا۔

پنجاب حکومت کے اقدامات پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے 13 فروری سے محکمہ خوراک کے گوداموں سے سرکاری گندم نہ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔