وزیر اعظم کا ترک سفارتخانے کا دورہ ، قیامت خیز تباہی پر اظہار افسوس 

Feb 13, 2023 | 20:02 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا  اور  ترکیہ میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 شہباز شریف کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے ، زلزلہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ جاری رے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2005میں پاکستان میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی ، اس وقت ترک قوم نے پاکستانیوں کا بھرپور ساتھ دیا تھا ، ترک امدادی ٹیمیں نے بہت سے لوگوں کی جان بچائی تھی ۔ 

انہوں نے کہا کہ جس طرح ترک بھائیوں نے ہماری مدد کی تھی بالکل اسی طرح ہم بھی ترک بھائیوں کی مدد کریں گے ، جلد ہی امدادی طیارہ مزید خیمے ، کمبل اور گرم کپڑے لے کر ترکیہ روانہ ہوگا ۔ 

مزیدخبریں