پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ،ملتان سٹیڈیم رنگ و نور سے بھر گیا 

Feb 13, 2023 | 19:50 PM

 ایک نیوز : ملتان میں پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ پی ایس ایل8 کا افتتاح ہوگیا ۔

ملتان میں ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اسٹیڈیم شائقین سے بھرگیا اورتقریب  کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ساحر علی بگا  اور آئمہ بیگ کی شاندار پرفارمنس نے فضا نے رنگ و نورسے بھردیا۔

پہلامیچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کچھ دیر میں شروع ہوگا ۔میچ آج سے 19مارچ تک  کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 8کی فاتح ٹیم کو گولڈ ٹرافی اور 12کروڑ روپے ملیں گے۔رنر اپ ٹیم کو 4کروڑ80لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ اگلے سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کوئٹہ یا پشاور میں کریں گے۔لاہور کی ٹیم میرادل ہے اور ملتان میرا دماغ ،فیصلہ نہیں کرپارہا کہ دل جیتے گا یا دماغ ۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8کے باضابطہ آغاز کا اعلان  کردیا ۔

مزیدخبریں