ایک نیوز: صوبائی اسمبلی کے انتخابا ت کیلئے جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تحریک انصاف میں مشاورت مکمل کرلی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ساؤتھ پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمر ،پرویز خٹک عثمان بزاد عون عباس بپی،ڈاکٹر اختر ملک عباس شاہ ،عامر ڈوگر سمیت دیگر شریک ہوئے۔
تحریک انصاف کے اجلاس میں جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا حل صاف وشفاف انتخابات میں ہے۔پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے وفادار کارکنوں کو آگے لایا جائے گا ۔