شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی منظور،بھتیجے کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا

Feb 13, 2023 | 17:50 PM

ایک نیوز: این اے 62کے ضمنی انتخابات کیلئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کردیا۔

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے این اے 62 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ جبکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی سے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔

وکیل سردار رازق خان شیخ رشید احمد کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔

سردار رازق خان نے جیل سے جاری شیخ رشید احمد کا لیٹر ریٹرننگ افسر کو پیش کیا جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے این اے 62 سے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔ 

شیخ رشید نے جیل سے ریٹرننگ افسر کو لکھے گئے خط میں کہا تھا براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے۔عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھے اسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا۔

مزیدخبریں