ایک نیوز: عمران خان حکومت کو ایک اور سرپرائز دینے کیلئے تیار۔۔ تحریک انصاف نے الیکشن کی تاریخ لینے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے 90 روز کے اندر الیکشن کروانے کیلئے " آئین بچاؤ تحریک " شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی وکلا اور سول سوسائٹی سے مشاورت جاری ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین بچاؤ تحریک کیلئے پی ٹی آئی وکلا ونگ کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے وکلا، سول سوسائٹی اور پارٹی رہنما احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب ساؤتھ پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ساؤتھ پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسد عمر ، پرویز خٹک ، عثمان بزدار ، عون عباس بپی ،ڈاکٹر اختر ملک عباس شاہ ، عامر ڈوگر سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ساؤتھ پنجاب میں ٹکٹیں فائنل کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا حل صاف وشفاف انتخابات میں ہے۔ پارٹی کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے والے وفادار کارکنوں کو آگے لایا جائے گا ۔