ایک نیوز: ترکیہ اور شام میں خوفناک آفت کے بعد المناک کہانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلہ کے بعد اب ایک اور دردناک کہانی والی بال ٹیم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ شمالی قبرص سے طلبہ کی ایک والی بال ٹیم ترکیہ پہنچی اور چیمپئن شپ کامیچ بھی جیتا لیکن اس کامیابی کے بعد اس ٹیم کے افراد کو اپنے ملک واپس جانا نصیب نہیں ہوسکا اور وہ ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے۔ترکیہ میں ایک میچ جیتنے کے بعد طلبہ کی ٹیم کی موت واقع ہو گئی۔ قبرص سےآئے مرنے والے طلبہ کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ ان مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے اموات کی تعداد 35000 ہوگئی ہے۔ ترکیہ میں پہلے زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام،عراق ،قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی جھٹکےمحسوس کئےگئے۔ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد اور ایک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 7.5تھی،ترک میڈیا کے مطابق دوسری مرتبہ 1بج کر 24 منٹ پٌر 7.5 شدت کا زلزلہ آیا،زلزلے کا مرکز صوبے کرامن ماس کا ضلع البستان تھا۔ بدترین تباہی کے بعد ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔
شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،ملبے کے نیچے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔