ارشد شریف قتل کیس: ایف آئی اے کا 2 ملزمان کے ریڈ وارنٹ کیلئے انٹرپول سے رابطہ

Feb 13, 2023 | 15:37 PM

ایک نیوز: ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جس میں جے آئی ٹی نے انٹرپول سے اہم رابطہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ خرم اور وقار کے مقامی عدالت سے اشتہاری ہونے کے وارنٹ حاصل کرلیے گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے بنائی گئی سپیشل جے آئی ٹی نے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے انٹرپول ہیڈ کوارٹر کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں دونوں ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

اس سے قبل ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس میں جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کیساتھ کھیل نہ کھیلیں، پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہو سکا، کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنے گئی تھی؟

رپورٹس کے مطابق ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ عدالت کیساتھ کھیل نہ کھیلیں،پہلا مرحلہ تو یہی تھا جو مکمل نہیں ہو سکا،کیا جے آئی ٹی کینیا اور یو اے ای میں تفریح کرنے گئی تھی؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ارشد شریف کے ٹوئٹس اور پروگرامز کا جائزہ لیا جارہاہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ ارشد شریف کے ساتھ موجود خرم اور وقار کا بیان کیوں نہیں لیا؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کینیا کے حکام نے صر ف ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کرائی۔

مزیدخبریں