سپر اسٹار سلمان خان  کا گانا  ’نیّوں لگدا دل‘ ریلیز

salman khan new song
کیپشن: salman khan new song
سورس: google

ایک نیوز : سپر اسٹار بالی وڈ اداکار سلمان خان  کے گانے  ’نیّوں لگدا دل‘ ریلیز کر کے پرستاروں کے دل بے چین کردئیے ۔
۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بگ باس 16 میں پیش کئے جانے والے نغمے میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے کی زبردست پرفارمنس کے علاوہ حسین نظارے بھی دکھائی دیتے ہیں۔اس گانے کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس گیت کو ہمیش ریشمیا نے کمپوز کیا ہے اور شاعری شبیر احمد کی ہے جبکہ اس کو گایا کمال خان اور پلک مچل نے ہے۔اس گانے کو سلمان خان نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیوں لگدا دل، تو سنو نیوں لگدا دل۔‘یہ پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور مداح اس پر محبت بھرے تبصرے کرتے ہوئے دل کے ایموجیز ڈال رہے ہیں۔


’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہو گی۔ اس کی کاسٹ میں وینکاتش، راگھو جویل، سدھارتھ نگم اور جگاپتھی بابو بھی شامل ہیں
اس کے ہدایت کار فرہاد سمجی ہیں اور فلم میں شہناز گل اور پلک تیواری اپنے بالی وڈ کیریئر کی شروعات بھی کر رہے ہیں۔
کچھ روز پیشتر سلمان خان نے اعلان کیا تھا کہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔
انہوں نے فلم کے لیے بنائے گئے گیٹ اپ میں اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی۔
اس فلم کا ٹیزر پچھلے مہینے ریلیز کر دیا گیا تھا۔ اس کے ایک کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان پہلے بڑے بالوں اور داڑھی میں دکھائی دیتے ہیں جبکہ کچھ مناظر میں کلین شیو بھی نظر آتے ہیں۔
اس فلم کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر3‘ میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف ہیں۔
شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آنے کے بعد سلمان خان کے مداح اب ان کو ایک بھرپور کردار میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔