ایک نیوز: انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیاہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ائن مورگن نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میرے خیال میں کھیل سے الگ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے۔ْ
انگلش کرکٹر این مورگن نے 2006 میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 248 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701 رنز بنائے جب کہ 115 ٹی ٹوئنٹی میں 2458 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ ائن مورگن نے ٹیسٹ کیرئیر میں 16 ٹیسٹ میچز میں 700 رنز اسکور کیے۔
این مورگن کا کہنا ہے کہ بہت سوچ سمجھ کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا ہے،یہ فیصلہ آسان نہیں تھا مگر یہ بہترین وقت تھا۔ انگلینڈ نے این مورگن کی ہی قیادت میں پہلی مرتبہ 2019 میں کرکٹ ورلڈکپ ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ان کی قیادت میں انگلش ٹیم 126 ون ڈے کھیل کر 76 میں کامیاب رہی۔