چیف آف دی نیول سٹاف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

Feb 13, 2023 | 15:19 PM

ایک نیوز: امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے اہم امریکی شخصیت کی بڑی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی بحری اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزیدخبریں