کیارا کا استقبالیہ میں منفرد انداز اور نیکلس توجہ کا مرکز بن گیا

Feb 13, 2023 | 15:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بالی وڈ کی خوبرو جوڑی سدھارتھ ملہوترا  اور کیارا ایڈوانی  کے استقبالیے  میں کیاراایڈوانی  کا انگلش اور انڈین ٹچ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ جوڑی سدھارتھ  ملہوترا اور کیارا کی ریسیپشن 12 فروری کو ممبئی میں ہوئی جس میں بالی وڈ شخصیات سمیت دلہا اور دلہن کے عزیزواقارب نے بھی بڑی تعداد میں  شرکت کی۔

 استقبالیہ  تقریب میں بالی ووڈ اداکار سدھارتھ  ملہوترانے جہاں سیاہ رنگ کے  کوٹ کا انتخاب کیا وہیں کیارا ایڈوانی کا گاؤن اور ان کے گلے میں خوبصورت قیمتی ایمرالڈ کا نیکلس مہمانوں سمیت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔

کیارا ایڈوانی نے اپنی شادی کے استقبالیے کیلئے روایتی دلہنوں کی طرح لہنگے کے بجائے انڈین اور ویسٹرن طرز پر تیار کیے گئے سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج سے تیار مونوکرام فرشی گاؤن پہنا۔ کیارا نے روایتی یا ہیوی ہیئر اسٹائلنگ کے بجائے لو  بن اور ہلکے نیچرل لک میک اپ کا انتخاب کیا۔ کیارا ایڈوانی  کے ریسیپشن  لک کو جو چیز خوبصورتی بخش رہی تھی وہ انکا کا خوبصورت ایمرالڈ ڈائمنڈ نیکلس تھا۔

مزیدخبریں