ایک نیوز: بالی وڈ کی خوبرو جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے استقبالیے میں کیاراایڈوانی کا انگلش اور انڈین ٹچ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق 7 فروری کو جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کی ریسیپشن 12 فروری کو ممبئی میں ہوئی جس میں بالی وڈ شخصیات سمیت دلہا اور دلہن کے عزیزواقارب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
استقبالیہ تقریب میں بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترانے جہاں سیاہ رنگ کے کوٹ کا انتخاب کیا وہیں کیارا ایڈوانی کا گاؤن اور ان کے گلے میں خوبصورت قیمتی ایمرالڈ کا نیکلس مہمانوں سمیت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔
View this post on Instagram
کیارا ایڈوانی نے اپنی شادی کے استقبالیے کیلئے روایتی دلہنوں کی طرح لہنگے کے بجائے انڈین اور ویسٹرن طرز پر تیار کیے گئے سفید اور سیاہ رنگ کے امتزاج سے تیار مونوکرام فرشی گاؤن پہنا۔ کیارا نے روایتی یا ہیوی ہیئر اسٹائلنگ کے بجائے لو بن اور ہلکے نیچرل لک میک اپ کا انتخاب کیا۔ کیارا ایڈوانی کے ریسیپشن لک کو جو چیز خوبصورتی بخش رہی تھی وہ انکا کا خوبصورت ایمرالڈ ڈائمنڈ نیکلس تھا۔
View this post on Instagram