کوٹ ادو: ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم،2 افراد جاں بحق

کوٹ ادو: ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم،2 افراد جاں بحق

ایک نیوز: کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق چوک سرور شہید میں ملتان میانوالی روڈ پر اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب ٹرالر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس میں دونوں افراد موقع پر جانبحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے  ہیں جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی  ہے۔ عینہ شاہدین کے مطابق حادثہ روڈ پر ڈورشن کے باعث پیش آیا۔ ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت کے باعث کئی لوگ اپنی زندگیاں گواہ چکے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

چشتیاں میں بھی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا جس  کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے نعش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جانبحق خاتون کی شناخت ریشماں بی بی ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مظفرگڑھ ملتان سنکی بند کے قریب تیز رفتار کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں ایک شخص زخمی اور 3 شخص جان کی بازی ہار گئے تھے۔  تیز رفتار کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین شخص جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔

ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے  تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے  زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔  ہارون آباد کے علاقہ فقیروالی کے قریب دھند کے باعث مویشیوں سے بھرا ٹرک   سکول وین سے ٹکرا گیا تھا جس سے ایک طالبہ سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں میں امیر محمد،عیشا مریم،محمد اشرف،عدیل،مرتضی اورآصف شامل تھے۔