ایک نیوز: مری محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت سے ایکسپریس وے سے متصل جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔
رپورٹ کے مطابق مری میں محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت سے جگہ جگہ آئے روز جنگلات میں آگ لگنا معمول بن گیا ہے ۔ مری میں ایکسپریس وے سے متصل جنگل میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس سے بڑے پیمانے پر جنگل اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
مری میں جنگلات میں ہر سال موسم سرما میں آگ لگنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے ہر سال ہزاروں قیمتی درخت متاثر ہوتے ہیں ۔ اکثر آگ لگانے میں ٹمبر مافیا بھی ملوس ہوتے ہیں جو بعد میں سوکھے درختوں کی لکڑی کو کاٹ کر مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں ۔ ایک طرف محکمہ جنگلات شجر کاری پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے مگر آگ لگانے کے واقعات سے بڑے پیمانے پر جنگلات تباہی ہو رہے ہیں جس سے ماحول پر نہ صرف اثر پڑتا ہے بلکہ جنگلات کہ خوبصورتی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ کے پاس آگ بجھانے کی ٹرینگ اور آلات نہ ہونے کی وجہ سے بھی محکمہ نے بس نظر آتا ہے۔ اہل علاقہ نے حکام بلالہ اور سیکٹری جنگلات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے.