تحریک انصاف کا مزید 35 استعفوں کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

Feb 13, 2023 | 13:27 PM

ایک نیوز: تحریک انصاف نے مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفوں کی مںظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ایک پٹیشن تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے دو مرحلوں میں منظور 35 پینتیس استعفوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے 70 استعفوں کی منظوری کالعدم کرانے سے متعلق پیٹیشن تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا آئندہ دو روز میں پٹیشن عدالت میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹیشن میں استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور جانبدارانہ فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کئے ارکان کو بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ عدالت سے ضمنی انتخابات کا شیڈول بھی معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے تاحال خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر نام الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوائے اور الیکشن کمیشن نے بھی ان نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری نہیں کیا۔

مزیدخبریں