ایک نیوز: راولپنڈی پولیس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے 18 گاڑیوں سے گیارہ ہزار 358 اسمگل ہونے والے آٹے کےتھیلےبرآمد کر لیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئےآٹےسے لدی 18 گاڑیاں اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 11ہزار 358تھیلے آٹا، 200 تھیلے چوکر اور 200 تھیلے میدہ برآمد ہو ا ہے جس میں 18 ڈرائیور گرفتار ہو گئے ہیں۔
نصیرآباد پولیس نے 13 ڈرائیوروں عمر اختر، ارشد، اسماعیل، نزیر، سید زرین، سیدا، راحت، محمد نبی، ثناء اللہ، اجمل، صاحب زادہ، اجمل خان اور رفیع اللہ کو گرفتار کرکے 6637 آٹے کے تھیلے برآمد ہوئے ہیں۔ صدرواہ پولیس نے ڈرائیور گل رحیم سے 200 تھیلے چوکر اور 200 تھیلے میدہ برآمد کیا ہے۔ مندرہ پولیس نے04 ڈرائیوروں عبدالغفار، سلیمان، احمد نواز اورگل بادشاہ کو گرفتارکرکے4724تھیلے آٹا برآمد کیے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی میدہ، گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےاحسن اقدام اٹھاتے ہوئے آٹے کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو قید اور جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اجلاس میں پنجاب میں آٹا لازمی انسانی ضرورت قرار دے کر نیا قانون منظور کیا گیا اور چینی، گندم، چاول، گھی اورکوکنگ آئل کے ساتھ آٹا بھی لازمی اشیاء ضرورت کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔