ایک نیوز: شکر گڑھ میں پنڈی سینیاں سےبھارت کی جانب سے آیا نایاب نسل کا ہرن برآمد ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت سے آیا نایاب نسل کا سامبر ہرن جنگل سے بھٹک کر موضع شہر کے نواحی پنڈی سینیاں میں نکل آیا ۔ جہاں سینکڑوں شہری ہرن سے کھیلتے رہے ۔ جان بچاتے ہوئے ہرن جوہڑ میں دھنس گیا جسےریسیکو والوں نے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ انسپکٹر وئلڈ لائف محمد عامر کے مطابق اجازت ملنے پر اسے بنیال کے جنگل میں آزاد کر دیا جائے گا ۔
پنڈی سینیاں سے بھارتی جانب سے آیا نایاب نسل کا ہرن برامد#AIK NewsNews pic.twitter.com/XyDSCrO4N7
— AIK News News (@pnnnewspk) February 13, 2023
واضح رہے کہ چھانگا مانگامیں تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر نایاب ہرن کی جان لے تھی۔ چھانگامانگا ہنجر وال پھاٹک کے قریب فیکٹری ورکرز کی تیز رفتار بس نے جنگل سے نکلنے والے نایاب ہرن کو ٹکر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کروا دیا جبکہ ہرن اور بس کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
شکار پرمٹ کے اجراء کی فیس میں تبدیلی اور 29 پرندوں کے شکار پر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہوئی ہے۔صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت قانون ساز کمیٹی کے اجلاس میں وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی۔ جنگلی خنزیر کو شکار کے فورتھ شیڈول سے پہلے شیڈول میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی،اری گیٹڈ فاریسٹ اینڈ ایکو ٹورازم بل، ایکواکلچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن بل اور خان پور کیڈٹ کالج رحیم یار خان کو فعال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔