آئی ایم ایف کے شرط: عوام پر گیس بم گرنے کو تیار

Feb 13, 2023 | 12:55 PM

ایک نیوز: آئی ایم ایف کی شرط پورا کرنے کیلئے حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی۔ جس کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بعد عوام پر گیس بم گرنے کو تیار ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں وزارت پیٹرولیم کی سمری زیر غور آئیگی۔ سمری میں گیس کے اضافی نرخوں کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط کے باعث قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 16 سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ گردشی قرضے کو کنٹرول کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں