انسٹا گرام کا بھی پیسوں کے عوض بڑا فیچر متعارف کرانیکا فیصلہ

instagram blue tik for money
کیپشن: instagram blue tik for money
سورس: google

ایک نیوز : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر فیچر کی ماہانہ فیس 5 سے 8 ڈالر تک رکھی جائے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ڈیویلپرز نے انسٹاگرام پر جلد پیسوں کے عوض بلیو ٹک سروس فراہم کرنے کے فیچر کو دیکھا ہے، تاہم مذکورہ فیچر اس وقت ایپلی کیشن پر دستیاب نہیں، ڈیویلپرز نے پلیٹ فارم کے بیک اینڈ پر کوڈنگ دیکھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹاگرام پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت انسٹاگرام پر صرف ان ہی شخصیات کو بلیو ٹک فراہم کیا جاتا ہے جو اپنے شعبوں کی معروف شخصیات ہوتی ہیں اور اسی طرح ان ہی اداروں کے اکائونٹ کو تصدیق شدہ قرار دیا جاتا ہے جو اپنی معلومات ادارے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور وہ معروف بھی ہوتے ہیں۔