پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز طلب

پی ایس ایل کی سکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز طلب

ایک نیوز: پی ایس ایل کی سکیورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔پنجاب,سندھ حکومتوں اور اسلام آباد نےفوج اور رینجرز تعیناتی کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔ پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز 13فروری سے19 مارچ تک شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل کے میچز لاہور, ملتان,کراچی,راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے،۔میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہی وویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 

34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز  جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔