ایک نیوز: پاکستان اور بھارت وویمن کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی میچ کے بعد ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے کھیل کو سراہا۔پاکستان ٹیم کی نائب کپتان ندا ڈار نے اپنی شرٹ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور کو پیش کی جبکہ بھارتی کپتان ہرمنپریت کور نے بھی اپنی شرٹ ندا ڈار کو پیش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ،گرین شرٹس کے 150 رنز کے ہدف کو حریف ٹیم نے ایک اوور پہلے حاصل کر لیا تھا۔
یپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم اچھا آغاز نہ کر سکی ۔ ابتدائی تین وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں تھی۔ اس مشکل میں کپتان بسمہ معروف نے اچھی بیٹنگ کی ، پہلے سدرہ امین نے ساتھ دیا ، 11رنز بنائے پھر عائشہ نسیم نے کپتان کے ساتھ شاندار شراکت لگائی اور کپتان نے 45 گیندوں پر ففٹی مکمل کی تھی۔
پاکستان کا اسکور 20 اوورز میں چار وکٹ پر 149 رنز تک پہنچایا، بسمہ 68 اور عائشہ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 38 رنز پر سعدیہ اقبال نے گرائی ، پھر نشرہ سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن اس کے بعد جیمیما ریچا گوش نے شاندار بیٹنگ کی اور ہدف ایک اوور پہلے پورا کر دیا۔
Players' interactions after the #INDvPAK match at Newlands ????????????????#BackOurGirls | #T20WorldCup pic.twitter.com/Yc4YcKxV2v
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 13, 2023