شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Feb 13, 2023 | 11:35 AM

ایک نیوز: سینئر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اہم درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست جسٹس جواد حسن کے پاس بھجواتے ہوئے کل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فائل جسٹس جواد حسن کے پاس بھجوا دی، عدالتی نوٹ میں کہا گیا کہ جسٹس جواد حسن کے پاس اسی نوعیت کی ایک اور خواست بھی زیرسماعت ہے۔

شہبازگل کے وکیل نے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کے استدعا کردی۔ اس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

مزیدخبریں