ایک نیوز:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہبازگل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری کردیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرانے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ وکیل ملزم کے مطابق شہبازگِل کے خلاف کیس یو ایس بی کی بنیاد پر بنایا گیا۔وکیل ملزم کے مطابق یو ایس بی کی کبھی فرانزک نہیں کروائی گئی،یو ایس بی سیل شدہ نہیں تھی جس پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔وکیل ملزم کے مطابق شہبازگل کے خلاف ثبوت نہیں، سیاسی انتقام کیلئے کیس بنایاگیا۔شہبازگل کے خلاف ثبوت فرد جرم عائد کرنے کیلئے ناکافی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازگل کے خلاف وفاقی حکومت سے دی گئی کیس کی اجازت ریکارڈ پر موجود ہے،ابھی تک شہبازگل پر فردجرم عائد نہیں کیاگیا،شہبازگل کے خلاف ابھی ثبوت اور گواہان کا بیان قلمبند نہیں ہوا،شہبازگل کے پاس ثبوتوں اور گواہان کے بیانات پر سوال اٹھانے کا مکمل اختیار ہوگا۔
فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ شہبازگل کا مقدمے سے تعلق جوڑنے کیلئے ریکارڈ پر اطمینان بخش ثبوت موجود ہیں،شہبازگل دوران سماعت اپنے دیئے گئے بیان سے کبھی انکاری نہیں ہوئے،فی الحال کیس اس سٹیج پر نہیں جہاں یو ایس بی کے اصلی یا نقلی ہونے پر رائے قائم کی جائے،شہبازگل کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔