ایک نیوز: پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور آج سے واشنگٹن میں شروع ہو رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں جاری رہے گا، مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021 میں پاکستان میں ہوا تھا۔
چیف آف جنرل سٹاف کی سربراہی میں پاکستان کا بین الاقوامی وفد وزارت خارجہ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تین سروسز ہیڈ کوارٹرز کے سینئر حکام پر مشتمل ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ملٹری ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس آفس کرے گا، دفاعی مذاکرات کے دوران دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔