پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Feb 13, 2023 | 11:14 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز  کر دیا گیا ہے اور پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم کا انعقاد پانچ اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔لاہور، فیصل آباد میں مہم 19 فروری تک جاری رہے گی۔ مہم میں دو دن ویکسین سے محروم بچوں کے لئے وقف ہوں گے۔میانوالی، ملتان، شیخوپورہ میں مہم پانچ روزہ ہو گی۔ لاہور اور فیصل آباد میں مہم مکمل ضلعے میں منعقد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ میانوالی، ملتان، شیخوپورہ کی منتخب یونین میں مہم منعقد کی جائے گی۔
مہم کے دوران 46 لاکھ سے زائد بچوں کو  پولیو سے بچاؤ کےتقطرے پلائے جائیں گے   ۔مہم میں 34 ہزار سے زائد پولیو ورکر شریک ہوں گے۔

  پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال کا کہناہے کہ پنجاب گزشتہ دو برسوں سے پولیو سے پاک ہے لیکن پنجاب متحرک آبادیوں کی وجہ سے رسک پر ہے۔ پولیو وائرس سفری آبادیوں کے ہمراہ پنجاب پہنچتا ہے۔پولیو وائرس کی موجودگی والدین کے لئے پیغام ہے کہ والدین ہر مہم میں بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔ پنجاب مہمات کے معیار میں بہتری کے لئے بھی اقدامات کر رہا ہے۔متحرک آبادیوں کو داخلی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں۔پولیو ورکر پروگرام میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ورکر مشکل ترین راستوں سے گزر کر  بھی قطرے پلا رہے ہیں۔ جنوری کے سخت موسم میں ٹیموں کی بدولت گھر گھر قطرے پلائے گئے ہیں ۔
خضر افضال کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو یقین دلاتے ہیں ویکسین موثر ہے، 2023 میں پولیو کی افزائش کو روکنے کے پلان پر عمل کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں