شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

Feb 13, 2023 | 11:04 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 فروری بروز جمعرات کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری پرالزام کے کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

 واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

مزیدخبریں